سوئمنگ چیمپئن شپ روس پر پابندی

عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں روس اور بیلاروس پر پابندی عائد

سوئمنگ کھیل کی گورننگ باڈی فینا نے رواں سال ہنگری میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں روس اور بیلاروس کے تیراکوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں جنگ شروع کرنےکی وجہ سے فینا نے بدھ کے روز روس اور بیلاروس کے تیراکوں پر رواں سال عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی ٹینس سٹار کا 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

سوئمنگ کھیل کی گورننگ باڈی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ رواں سال ہنگری میں ہونے والی 19 ویں ورلڈچیمپئن شپ میں روس اور بیلاروس کے ایتھلیٹ اور آفشلز حصہ نہیں لیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل

فینا کی جانب سے اس سے قبل روس اور بیلاروس کے ایتھلیٹس کو اپنی ملکی شناخت کو ہٹاکر نیوٹرل کھلاڑیوں کے طور پر حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔