آسڑیلیا میں کرکٹ کھیلنے کا خواب پورا ہوگیا، ثنا فاطمہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بائولر ثنا فاطمہ کا کہنا ہے کہ میرا ایک خواب تھا کہ میں آسڑیلیا میں سیریز کھیلوں اللہ کا شکر ہے کہ وہ خواب پورا ہو گیا، ان کاکہنا تھا کہ آسڑیلیا کی وکٹوں پر بائولنگ کرکے انجوائے کیا ہے یہاں کی وکٹیں فاسٹ بائولرز کو سپورٹ کرتی ہیں، انہو ں ایک پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بڑی ٹیموں کیخلاف کھیلنے سے آپ کے تجربے میں اضافہ ہوتا ہے، ثنا فاطمہ نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے میچوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائوں گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر