69137108

تخت بھائی میں مختلف واردات میں دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

تخت بھائی: پہلا واقعہ تخت بھائی کے علاقہ ستانہ گل کلے تورڈھیر میں پیش آیا ملزم نور علی ولد تحسین اللہ نے فائرنگ کرکے اپنی16 سالہ بہن کلثوم دختر تحسین اللہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا،

دوسرا واقعہ تیز رفتار مزدہ نمبر 6343 جسے ڈرائیور سلیمان ولد باچا خان سکنہ سکندرے مردان چلا رہا تھا کہ ملاکنڈ روڈ پر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا،نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار برہان ولد خان بھادر سکنہ پاتی کلاں شدید زخمی ہوگئے،تخت بھائی اسے فوری طور پر ایم ایم سی مردان منتقل کردیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا،ڈرائیور مزدہ سمیت پولیس کی حراست میں،

مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی

تیسرا واقعہ تخت بھائی کے شہری علاقہ وارڈ نمبر1 محلہ قیام الدین میں  گھر کے تنازے پر بھائی محمد نعیم نے فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی اسامہ کو شدید زخمی کردیا، اسے فوری طور پر ایم ایم سی مردان پہنچادیا گیا۔