5ec603d4610d1 1

محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ: تمام کلاس کے بچوں کو سکول میں بولا کر ہوم ورک دیا جائے

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبر پختوںخواہ نے اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کر دی۔ سکولوں میں آن لائن کلاسس کی سہولیات نہ ہونے پر تمام کلاس کے بچوں کو سکول میں بولا کر ہوم ورک دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان

محکمہ تعلیم کے حکام نے صوبائی حکومت کے سامنے سفارشات رکھ دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کے خیبر پختوںخواہ کے بیشتر سکولوں میں آن لائن کلاسس اور نیٹ کی سہولیات موجود نہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک صرف بچوں کی چھٹیاں دی جائیں اور تمام اساتذہ باقاعدہ حاضر رہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

مذکورہ سفارشات صوبائی وزیر تعلیم کو آج پیش کی جائیں گی منظوری کے بعد ان سفارشات کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔