faisal karim kundi 1024

سانحہ مچھ کے متاثرین پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے، فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک (پشاور)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہےقوم نہ صرف سلیکٹڈ بلکہ بے رحم ،سنگدل اور نالائق وزیراعظم کے رحم و کرم پر ہے ۔

مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید

انہونں نے مزید کہا کہ عمران خان سانحہ مچھ کے متاثرین کی توہین بند کریں،عمران خان منتخب وزیراعظم ہوتےتو دوسرے دن غمزدہ خاندانوں کےپاس جاتے ،سانحہ مچ کے متاثرین کسی بے رحم اور خود غرض شخص سے انصاف کی امید نہ رکھیں۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ