enate

خیبرپختونخوا حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی صدارتی ریفرنس کی حمایت کردی

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صدارتی ریفرنس کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا.خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات کیلئے قانون میں ترمیم لازمی ہوگی،،پارلیمان اور حکومت الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر سکتی ہے،شفاف انتخابات ہی جمہوریت کی بنیاد ہیں،خیبرپختونخوا حکومت کا جواب.

کے پی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں 18 صفحات پر مشتمل تحریری جواب جمع کرادیا گیا

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید

جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پیپرز کے زریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس قابل سماعت ہے،مجلس شوریٰ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ طے کرے انتخابات کیسے ہونگے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے اوپن بیلٹ پیپرز کے زریعے سینیٹ انتخابات کرائے جا سکتے ہیں،آئین میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کا مکمل طریقہ کار واضع نہیں ہے،پارلیمانی نظام حکومت میں شفاف انتخابات جمہوری عمل کا لازم جزو ہے،کے پی حکومت صدارتی ریفرنس کی مکمل حمایت کرتی ہے.

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا

وفاقی حکومت نے صدارتی ریفرنس کے زریعے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پیپرز کے تحت کرانے بارے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.