brt 4

بی آر ٹی افتتاح کے 5 ماہ بعد بھی اسٹیشنز پرلفٹس تاحال غیر فعال

ویب ڈیسک (پشاور): بی آر ٹی افتتاح کے 5 ماہ بعد بھی اسٹیشنز پرلفٹس تاحال غیر فعال، بی آر ٹی اسٹیشنز میں لفٹس بند ہونے سے مریض اور عمررسیدہ افراد کومشکلات کا سامنا ہے، لفٹس کی بندش سے خصوصی افراد بی آر ٹی میں سفر کرنے سے ہی قاصر رہے۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ مروت اغواء، آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طلب

وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست 2020 کو بی آر ٹی کا افتتاح کیا تھا، ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق لفٹ آپریٹرز بھرتی کئے ہیں، ایلیویٹرز جلد فعال کردیں گے، لفٹس فعال ہونے پر خصوصی افراد بھی بی آر ٹی میں سفر کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی، حسن بلال ہاشمی