theme ice cream feature image

چینی کمپنی نے آئس کریم میں کرونا وائرس کی تصدیق

چین میں ایک فوڈ کمپنی کی آئس کریم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد حکام نے ہزاروں مصنوعات کو ضبط کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی مقامی فوڈ کمپنی کے 4 ہزار 836 ڈبوں کے آلودہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی جس میں سے 2 ہزار 89 ڈبوں کو سیل کر دیا گیا، ایک ہزار 812 ڈبوں کو مختلف صوبوں میں بھیج دیا گیا تھا اور ان میں سے 935 ڈبے مقامی مارکیٹوں میں پہنچا دیے گئے تھے البتہ ان میں سے صرف 65 ڈبے فروخت ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  چین اور امریکہ کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہئے، شی جنپنگ

چینی کمپنی نے آئس کریم تیار کرنے میں استعمال ہونے والا دودھ پاؤڈر نیوزی لینڈ اور یوکرین سے درآمد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

آئس کریم میں وائرس کی تصدیق کے بعدکمپنی کے ایک ہزار 662 ملازمین کو سیلف آئسولیشن اختیار کرنے اور ٹیسٹنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔