images 2 7

وزیراعظم کی کڑی تنقید،الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر تنقید کے بعد ای سی پی نے اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن کمیشن کیخلاف الزامات پر کمیشن میں کل اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے جبکہ اس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں، 10 افراد جاں بحق، 14 زخمی
مزید پڑھیں:  ٹانک، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب

ذرائع کے مطابق طلب کردہ اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیاجائےگا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے بیان کی ویڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔