n00528905 b

لائیکوٹ میں گلیشئر گرنے سے بحرین کالام شاہراہ بند

ویب ڈیسک (سوات)کالام کے علاقے لائیکوٹ میں گلیشئر گرنے سے بحرین کالام روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہو گیا۔
روڈ بندش کے باعث لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، نامعلوم مصلح افراد کی فائرنگ سے چنگ چی ڈرائیور بلال احمد جاں بحق

انتظامیہ کے مطابق روڈ کی بحالی پرکام جاری ہے،جلد ٹریفک بحال کردیا جائے گا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں تین روزسے وقفے وقفے سے بارش جبکہ کالام اور مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم، کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی

بارش و برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔