5555555 1

لوئردیر:تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف والدین اورسکول ذمہ داران کامظاہرہ

ویب ڈیسک( لوئردیر)تعلیمی اداروں کی بندش کےخلاف زیارت تالاش میں والدین اور سکول ذمہ داران نےدیر پشاورشاہراہ پراحتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

مقررین کے کہنےکےمطابق کورونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش مزید قابل قبول نہیں،تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق