Untitled 1 322

لنڈی کوتل:بجلی کے ہائی ٹرانسمشن کے دو ٹاورز گرنے کے باعث بجلی بدستور معطل

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): بجلی کے ہائی ٹرانسمشن کے دو ٹاورز گرنے کے باعث بجلی بدستور معطل، 3 دن گزرنے کے باوجود علاقے میں بجلی بحال نہ ہوسکی، 5 لاکھ آبادی پر مشتمل علاقہ بجلی سے محروم ہے۔

علاقہ مکین نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے علاقے پانی کی ٹیوب ویلز بند، پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کے باعث سخت مشکلات سے دو چار ہیں، چھوٹے بچے اور خواتین اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہے، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹاورز سامان پہنچانے میں مصروف۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری
مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ

بجلی نہ ہونے سے بازار میں تاجروں اور دکانداروں کو مشکلات کا سامنا، ٹاورز کو جلد از جلد مرمت کیا جائے۔

ٹیسکو حکام نے بتایا کہ بجلی بحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائے، ٹاورز پر کام جاری ہے، بجلی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔