FAPUASA Protest 1

الاونسز میں کٹوتی کیخلاف انجینئرنگ چوک میں فپواسا کا احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے زیر اہتمام آج انجینئرنگ یونیورسٹی چوک پشاور کیمپس میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ حکومت کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

شرکاء کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے جامعات کے وائس چانسلرز کو بھیجا گیا مراسلہ مسترد کرتے ہیں ،مراسلہ میں میڈیکل اور دیگر الاونسز کی کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نےکہا کہ سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد کلاس تھری و فور ملازمین سے 9 ہزار روپے تک کاٹی جائے گی پوپی ایس اور یو ایم ایس میں ملازمین کے بچوں کے فیسوں میں اضافہ کیاجائے گا۔الاونسز میں کمی اور فیسوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں صوبائی ایچ ای سی موجود ہے تو پھر ہمارے صوبے میں کیوں نہیں 18 ترمیم کے تحت صوبائی ایچ ای سی بنائی جائے۔صوبائی حکومت ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 150 بیلیون کرےموجودہ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 114 بیلین سے 64 بیلین تک پہنچا دیا ہے۔ کریں گے انہوں نے کہا کہ مظاہرین جامعہ پشاور سے صوبائی اسمبلی تک مارچ بھی اورجب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  معاشی بدحالی کنٹرول کرنے کیلئے مختلف محکموں کی ریونیوبڑھانے کی تیاریاں