Untitled 1 573

پشاور ائیرپورٹ پرکورونا مریضوں کی چیکنگ سراغ رساکتوں کا تجربہ کامیاب

ویب ڈیسک (پشاور):ائیرپورٹ پرکورونا مریضوں کی چیکنگ سراغ رساکتوں کا تجربہ کامیاب، فوج کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے 14کورونا میں مبتلا مسافروں کی نشاندہی کردی، کتوں کی مدد سے بیرون ملک سے آنیوالی مسافروں کی سویب ٹیسٹ کی جانچ کا عمل جاری ہے، نجی ایئرلائن کےذریعے شارجہ سے پشاور پہنچنے والے 166 مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت

ائیرپورٹ منیجر نے کہا کہ جس میں 14 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو ہرقسم کی سہولت دی ہے، چوبیس گھنٹے سول ایوی ایشن اتھارٹی محکمہ صحت کے اہلکاروں کو تمام سہولیات دی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کتے مشتبہ مریضوں کے سویب ٹیسٹ کو سونگھ نشاندہی کرتے ہیں، کتے براہ راست مسافروں کی جانچ نہیں کرتے، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔