WhatsApp Image 2020 03 19 at 5.06.05 PM 1

ایمرجنسی ڈکلئیر ہو چکی ہے- مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل وزیر

پشاور : مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیرکا کورونا وائرس صورتحال پر پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کوئی بھی ڈیپارٹمنٹ خبرنہ چلائیں،ہم جو آپکو دینگے وہ آفیشل ہوگی.ٹوٹل مشتبہ 92 ہیں 43 کی ریزلٹ پنڈنگ ہے.کل تک ٹوٹل 19 تھے جسمیں مرنے والے شامل تھے.

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ابتک موجودہ نئے کیسز چار ہیں، 1 کا تعلق مانسہرہ,دوسرا ڈسٹرک خیبر عمر 30 سال،تیسرا کیس 25 سال کی پہلی خاتون بونیر سے تعلق ہے. چوتھا کیس 30 سال عمر شبقدر چارسدہ ڈی ایچ کیو میں زیر علاج ہے.

مزید پڑھیں:  تھانہ بنی گالہ کےمقدمہ میں‌ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ودیگربری

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دو سو پچاس کے لگ بھگ زائرین ابھی تک بلوچستان سے ہمارے حدود میں نہیں آئے ان کو ڈی آئی خان میں رکھا جائیگا.وزیر اعلی نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا ہے،ہم ہر جگہ پہنچیں گے.جو فیصلے ہم نے کئے اُن پر عملدرآمد کی جائیگی.ہم 24 گھنٹے شفٹ میں کام کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کی ہمیں ضرورت ہوگی یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے، جتنے وسائل ہیں وہ عوام کے لئے ہیں ایمرجنسی ڈکلئیر ہو چکی ہے.احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہر کوئی محفوظ رہ سکتا ہے.