food 700x320 1

خیبرپختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کاملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاون، جعلی مشروبات برآمد

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا میں فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی تفصیلات کے مطابق مردان میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس میں 10 ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد ہوئی ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ فیکٹری سے مضر صحت کیمکلزاور مس برانڈ پیکنگ میٹریل برآمد کیا گیا ہے، متعلقہ فیکٹری سیل کر دی گئی ہے اورفیکٹری کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بغیر مینڈیٹ مسلط پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور

فوڈسیفٹی اتھارٹی نےپشاور کے چارسدہ علاقے شیخ آباد میں مضر صحت آئسکریم تیار کرنے والی فیکٹری کو بھی سیل کر دیا ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں آئسکریم فیکٹری بھی سیل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

فوڈ سفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کاروائی میں 500 کلو مضر صحت آئسکریم اور 600 کلو مضر صحت کیمکلز برآمد کئے گئے ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید بتایا کہ دیر لوئر میں مضر صحت مس لیبل آئسکریم کی تیاری پر فیکٹری سیل کردی گئی ہے