imran 10

ماحولیات کا عالمی دن آج پاکستان میزبانی کرے گا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جس کی مرکزی تقریب آج کنونش سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔

عالمی یوم ماحولیات کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے مندوبین کورونا کی وجہ سے ورچوئل طور پر تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب

وزیراعظم اپنے خطاب میں اب تک کی اچیومنٹ، نئے اہداف اور اہم اعلانات بھی کریں گے۔

ماحولیات کے عالمی دن پر منفرد تقریب میں چاروں صوبوں کا ثقافتی شو روایتی رقص پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت

تقریب میں چینی صدر، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی لیڈر کے مبارکباد کے پیغامات نشر کئے جائیں گے۔

تقریب میں ملی نغمے، بلین ٹری سونامی کی سائیٹس اور پرفضا مقامات کی جھلک پیش کی جائے گی۔

خیال رہےکہ تقریب میں سیاسی و حکومتی شخصیات، وزراء، غیر ملکی سفیروں شریک ہوں گے۔

پاکستان کوعالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کی میزبانی کا یہ اعزاز وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی جانب سے قدرتی ماحول کی بحالی و تحفظ اورمسائل کےحل کےلئے قدرتی طریقوں کو بروئے کار لانے کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔