kamran bangash 1 1

محکمہ اعلی تعلیم اور جامعہ پشاور ملازمین کے درمیان جرگہ کامیاب

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ اعلی تعلیم اور جامعہ پشاور ملازمین کے درمیان جرگہ کامیاب ہو گیا ،جرگے کے بعد معاون خصوصی کامران بنگش اور جامعہ ملازمین نے میڈیا بات چیت کی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور اساتذہ کے درمیان جرگہ پیوٹا ہال جامعہ پشاور میں ہوا۔

اساتذہ کی جانب سے فپواسا صوبائی صدر شاہ عالم اور پیوٹا صدر فضل ناصر جرگہ میں شریک ہوئے۔

معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ اساتذہ کرام کی بدولت ہم سب کچھ ہیں۔اساتذہ کرام کے ساتھ ہونے پیش آنے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ تینوں صوبوں کے فپواسا رہنماؤں کو خیبرپختونخوا آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ جنوری 2021 میں لکھا گیا خط اساتذہ کے لیے تشویش کا سبب بنا۔اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر مذکورہ خط کے حوالے سے مزید گفت و شنید کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اعلی تعلیم جامعات کو لکھا گیا مذکورہ خط کو کچھ مدت کے لیے معطل کرتے ہیں۔ جامعات مالی اور اکیڈیمک بحران سے دوچار ہیں۔ اساتذہ کرام کا آج سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہےتعلیمی سرگرمیاں ہر صورت بحال رکھنا چاہتے ہیں۔ جامعات کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ طلباء کل سے کلاس لینے آئیں، طلباء کو ویلکم کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت اور وزیراعلی محمود خان اساتذہ کے تمام مسائل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خصوصی ہدایت پر اساتذہ کے پاس آیا ہوں۔طلباء ونگ آئی ایس ایف قیادت نے جرگہ کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فپواسا صوبائی صدر شاہ عالم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مثبت تاثر ملنے پر خوشی ہوئی۔ محکمہ اعلی تعلیم نے لکھے گئے خط کے حوالے سے سنجیدہ اقدام اٹھایا ہے۔ کامران بنگش نے الاونسز کٹوتی اعلامیہ واپس لینے کا وعدہ کیا، کامران بنگش نے کہا صوبائی ایچ ای سی کا مطالبہ وفاقی معاملہ ہے، کل دوبارہ کامران بنگش آئینگے مذکرات کرینگے،کل بھی ہم معمول کے مطابق احتجاج پر ہونگے مطالبات پورے ہونے کی مکمل یقین دھانی پر احتجاج ختم کرینگے۔