faqirabad snatchers

پشاور: فقیر آباد میں سپلائی روڈ پر ایف آئی اے اہلکار نے راہزنی کی کوشش ناکام بنا دی

ویب ڈیسک (پشاور): تھانہ فقیر آباد کی حدود سپلائی روڈ پر ایف آئی اے اہلکار نے راہزنی کی کوشش ناکام بنا دیا، نجی بینک سے 3 لاکھ روپے کیش نکلوا کر جانے والے شخص سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار پیسے چھیننے کی کوشش کر رہے تھے، موقع پر موجود ایف آئی اے اہلکار نے مداخلت کرتے ہوئے راہ زنوں کی کوشش کو نام بنا دیا، واقعے کے دوران راہ زنوں نے فائرنگ بھی کی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، راہزن بھاگنے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  اپ گریڈیشن میں تاخیر کیخلاف پرائمری اساتذہ کا احتجاج کا اعلان