arrested 1

مردان: پولیس کی کارروائی،اقدام قتل کےمقدمےمیں مطلوب تین ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک (مردان) تھانہ پار ہوتی پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمےمیں مطلوب تین ملزمان 24 گھنٹے کےاندر گرفتارکرلیا

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ پار ہوتی کی حدود محب روڈ میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں زیارت گل ولد میر اکبر سکنہ محب روڈ نزد قائد اعظم کالج فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جس کی مدعیت میں رپورٹ درج کی گئی جس پر ایس ایچ او نوردراز خان کی قیادت میں تھانہ پار ہوتی پولیس نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے واردات میں ملوث تین ملزمان مسافر، نعیم اور سید رحمن پسران نعمت خان ساکنان محب روڈ تک رسائی حاصل کرکے24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا
مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول معہ کارتوس بھی برآمد کیا گیا جبکہ واردات میں ملوث چوتھے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائیاں جاری ہے جو کہ جلد متوقع ہے۔