قاضی اجمل

پشاور کے قاضی اجمل کی نعش مل گئی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے لنڈی ارباب کی قاضی فیملی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل لائسنس یافتہ پائلٹ قاضی اجمل کی نعش کنڈ ملیر سے مل گئی ۔انہیں ان کے اہل خانہ گزشتہ تین دن سے تلاش کر رہے تھے. جس کے بعد انہوں نے سندھ اور بلوچستان کے اضلاع ملیر کنڈ کے علاقے میں قاضی اجمل کو تلاش کرنے کے لئے سندھ حکومت، آرمی اور فلائنگ کمیونٹی سے مدد کی اپیل تھی۔ قاضی اجمل تین دن قبل اپنے جیرو کاپٹر کے ساتھ سند ھ اور بلوچستان کے کنڈ ملیر کے علاقے میں لاپتہ ہوگئے تھے. جن کی نعش کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ایس پی ایوب اچکزئی کے مطابق قاضی اجمل کا جیرو کوپٹر بھی کنڈ ملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا ہے۔ آواران میں لائٹ ویٹ جہاز جیرو کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا. جس کے پائلٹ قاضی اجمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ پائلٹ قاضی اجمل کا جہاز جیرو کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا کر پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا تھا۔

اجمل قاضی کے چچا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پائلٹ کو 1500 فٹ کی بلندی تک اڑایا تھا. وہاں سے اطلاع دی کہ کچھ نظر نہیں آ رہا پھر اس کے بعد ہمارا رابطہ بحال نہیں ہو سکا. ہمیں خدشہ تھا کہ جہاز یا تو پہاڑ سے ٹکرا گیا ہے یا سمندر میں گر گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کے احکامات جاری

جاں بحق ہونے والے پائلٹ قاضی اجمل کا تعلق پشاور کے مشہور قاضی خاندان سے ہے۔ انہیں یاسر نامی شخص نے سیاحتی مقاصد کے لیے کنڈ ملیر بلایا تھا۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ جہاز کو ٹرک میں لوڈ کر کے کنڈ ملیر لے گئے تھے۔