سندھ 1459 گھوسٹ سکولوں کا انکشاف

سندھ میں 1459 گھوسٹ سکولوں کا انکشاف

سندھ میں ایک ہزار سے زائد سکولوں کی صرف کاغذوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ، نجی ٹی وی کیمطابق سندھ میں ایک ہزار 459 سکولوں کا صرف کاغذوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد محکمہ تعلیم نے ان سکولوں کو اپنی لسٹ سے خارج کردیا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع

صوبے میں کاغذوں میں موجود 1400سے زائد یہ سکولز کراچی، بدین، دادو، گھوٹکی، جیکب آباد، قمبر، میرپور خاص، جامشورو اور سانگھڑ کے سرکاری کاغذوں میں موجود تھے جب کہ ان سکولوں میں طلبہ، اساتذہ اور سٹاف رجسٹرڈ نہیں۔ کراچی میں 62 اور حیدرآباد میں 2 سکول شامل تھے۔ اس کے علاوہ صوبے کے1400 سکولز کئی سالوں سے مکمل طور پر بند ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندہی ،رپورٹ وزیراعظم کو پیش

ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کئی سالوں تک صرف کاغذوں میں موجود ان اسکولوں کے لیے بجٹ جاری ہوتا رہا۔ محکمہ تعلیم نے ان سکولوں میں تعینات اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔