وزیر اعظم کو کورونا ہو گیا

وزیر اعظم کو کورونا ہو گیا

سویڈن میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن بھی کورونا وائرس کی شکار ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کی 54 سالہ وزیر اعظم نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں ایک بحث میں شرکت کی، جس کے بعد پارٹی کے دو دیگر رہنما – سینٹر پارٹی کی اینی لوف اور گرینز کے پیر بولنڈ – میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرون حملہ ، صیہونی فوجیوں کی ہلاککا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں: ترکمانستان کے صدر کا دوزخ کے دروازے کو بند کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں: مریضوں کے جگر پر آٹوگراف دینے والا ڈاکٹر معطل

میگڈالینا اینڈرسن کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم موجودہ سفارشات پر عمل کر رہی ہیں اور گھر سے اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طبعیت بہت بہتر ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

سویڈن کے بادشاہ، ملکہ اور ولی عہد سبھی نئے سال کی شروعات میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ سویڈن میں کورونا کی چوتھی لہر میں اومیکرون ویرینٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پورے ملک میں جمعرات کے روز 25567 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔