اسد عمر پاکستان دوسرے نمبر پر

پاکستان کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ اکانومسٹ کے عالمی نارملسی انڈیکس میں پاکستان کو دنیا میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکانومسٹ نارملسی انڈیکس نے کورونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی کا رپورٹ جاری کر دیا ہے جس میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے کیونکہ پاکستان نے کورونا کے وبا کے باعث عائد لاک ڈاؤن کے خاتمے پر اقتصادی اور معاشرتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے موثر اقدامات کئے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیں: برآمدات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی

یہ بھی پڑھیں: ساتویں مردم شماری کیلئے حکومت سے 5 ارب روپوں کا مطالبہ

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر اکانومسٹ کے عالمی نارملسی انڈیکس کی رپورٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے جائزے میں تیسرے اور دوسرے میں پہلے نمبر پر ہے۔ اںہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا و احد ملک ہےجوتینوں رینکنگ میں ٹاپ 3 میں ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں کمی، 278 روپے 3 پیسے کا ہوگیا

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث لگے طویل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تمام ممالک اپنی اپنی معیشت کا پہہ دوبارہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیںاور لاک ڈاؤن میں نرمی ہر جگہ نظر آنے لگی ہے۔