محمد حسنین کا بولنگ ایکشن

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے نوجوان فاسٹ محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایکشن درست ہونے تک محمد حسنین کے معطل رہنے کا اعلان کیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی ہے ، ایکشن کی درستی تک انہیں ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7: مزید 6 انگلش کھلاڑی ساتویں سیزن کے لیے کراچی پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق محمد حسنین اپنا باؤلنگ ایکشن درست کر کے دوبارہ ٹیسٹ دینگے،ٹیسٹ کلیئر ہونے پر وہ دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی معاونت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے گرین شرٹس کا انتخاب کل کیا جائیگا

واضح رہے کہ محمد حسنین بگ بیش میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا ایکشن رپورٹ ہوا ، ان کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ہواتھا۔