مہنگائی اور معاشی مشکلات

خرچے پورے نہ ہونے کی شکایت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی

مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث خرچے پورے نہ ہونے کی شکایت کرنے والے پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پلس سروے کے مطابق جولائی 2020 میں 59 فیصد افراد ماہانہ اخراجات پورے نہ ہونے کا شکوہ کررہے تھے لیکن اب 72 فیصد ماہانہ اخراجات پورے نہ ہونے پر پریشان ہیں۔ سروے کے مطابق اخراجات پورے نہ ہونے سے سب سے زیادہ مڈل کلاس طبقہ متاثر نظر آیا جن میں 78 فیصد نے اخراجات پورے نہ ہونے کا شکوہ کیا۔ جبکہ ماہانہ اخراجات پورے کرنے کیلیے 26 فیصد پاکستانیوں نے خرچوں میں کمی لانے، 45 فیصد نے پارٹ ٹائم جاب ڈھونڈنے اور 28 فیصد نے ادھار لینے پرمجبور ہونے کا کہا۔

مزید پڑھیں:  حوثیوں کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل