پختونخوا بلدیاتی انتخابات 31 مارچ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے فیصلہ سنایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے خیبرپختونخوا حکومت کے موسم کی خرابی کا استدلال رد کردیا تھا۔ فدا خان سمیت 5 درخواست گزاروں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو مؤخر کرنے کی درخواست دائر کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ مارچ کےآخر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے، اہم ملاقاتیں متوقع

یہ بھی پڑھیں: ہر سال پاکستان میں 8ہزار سے 10 ہزار بچے کینسر کا شکار ہوتے ہیں

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا تھا کہ محکمہ موسمیات یہ رائے کیسے دے سکتا ہے کہ الیکشن ممکن ہیں یا نہیں؟۔

جس پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ نے کہا کہ مری میں لوگ گاڑیوں میں ٹھٹھر کر مر گئےتھے۔ اس پرچیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ مری حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی تھی ، یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ الیکشن موخر کر دیئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔