عمران خان

مخالفین کو جلد سیاسی سرپرائز دوں گا،عمران خان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین کیخلاف اپنے موقف میں مزید شدت لاوں گا، مخالفین کو جلد سیاسی سرپرائز دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ہر فورم پر آب و تاب کے ساتھ سیاسی لڑائی لڑیں گے۔ ہر قانونی اور سیاسی فورم پر مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے، الیکشن کی تاریخ ملنے تک کسی قسم کا سیاسی لالی پاپ نہیں لیں گے۔

عمران خان نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں یہ لوگ ہر روز مہنگائی مارچ کرتے تھے۔ اِن لوگوں نے2 ماہ میں جو مہنگائی کی وہ ہمارے ساڑھے3 سالوں میں نہیں ہوئی۔ ہم نے کورونا کے دوران عوام،معیشت اور ملک کو بچایا۔ ہماری کورونا سے نمٹنے کی پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا، ہم نے صنعتوں کو پیکیج دیا تاکہ وہ کمپنیاں بند نہ کریں، ہم نے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو12 ہزار روپے دیے۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

آج یہ سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں اِن کی جائیدادیں باہر پڑی ہیں یہ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کنٹرول ہوتے رہیں گے، امریکا نے اِن چوروں کو مسلط کیا ہے وہ جو کہےگا یہ کریں گے۔ اِن کو ملک کی نہیں امریکا کے حکم کی فکر ہے۔ یہ چوروں کا ٹولہ رہ گیا تو سب سے پہلے جمہوریت ختم ہوجائےگی۔ راجہ ریاض جیسے لوٹے کے اپوزیشن لیڈر بننے سے پارلیمنٹ ختم ہوگئی۔ موجودہ حکومت اپنے کرپشن کیسز ختم کرانے آئی ہے، یہ الیکشن میں دھاندلی کرکے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ آپ سب نے میرے ساتھ پُرامن احتجاج کی تیاری کرنی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب