نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے برج ٹائون میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو ڈگ ورتھ لیوس فارمولے کے تحت پچاس رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، پہلا ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے جیتا تھا، برج ٹائون کے دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 48.2 اوورز میں 212 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان میں شیڈول

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز بنائے جبکہ ڈیرل مچل 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیون سینکلیئر نے چار، جیسن ہولڈر نے تین، عقیل حسین نے دو جبکہ الزاہری جوف نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم جسے بارش کی وجہ سے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے 41 اوورز دیئے گئے پوری ٹیم 35.3 اوورز میں 161 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ پچاس رنز کے فرق سے ہار گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے یانیک کارے 52 اور الزاری جوف 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے چار، ٹرینٹ بولٹ نے تین جبکہ مچل سانٹر اور گیلن فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، نیوزی لینڈ کے فن ایلن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونے والی سکواش چمپئن شپ عشب عرفان کے نام