ایشیا کپ، بنگلہ دیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان اس سے قبل پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے پانچ افغانستان کی ٹیم نے جیتے ہیں، تین بنگلہ دیش کی ٹیم نے جیتے ہیں جبکہ ایک میچ منسوخ ہوا، قریب ترین کھیلے گئے تین میچوں میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے دو جبکہ افغانستان کی ٹیم نے ایک میچ جیتا ہے، پانچ مارچ 2022 کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، تین مارچ 2022 کو بنگلہ دیش نے 61 رنز سے کامیابی سمیٹی جبکہ اکیس ستمبر 2019 کو کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل