ایشیا کپ

ایشیا کپ، پاکستان نے ہانگ کانگ کو کرکٹ کا سبق سکھا ڈالا، 155 رنز سے فاتح

دبئی میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو کرکٹ کو سبق سکھاتے ہوئے 155 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے 53 رنز بنائے، خوشدل شاہ نے صرف پندرہ گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے 35 ناٹ آئوٹ بنائے، ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم جیسے میچ جیتنے کیلئے 194 رنز کا ہدف ملا تھا پاکستانی بائولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 10.4 اوورز میں 38 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ 155 رنز کے فرق سے ہار گئی، ہانگ کانگ کا کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں اپنا سکور لیجانے میں ناکام رہا بہترین سکور کپتان نزاکت کا رہا جنہوں نے آٹھ رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار، محمد نواز نے تین، نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی