نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سینٹرل پنجاب کی پہلی جیت

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی پہلی جیت حاصل کرتے ہوئے سندھ کو گیارہ رنز سے شکست دیدی، سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز سکور کر ڈالے، فیضان نے 55 جبکہ شعیب ملک نے 54 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، سندھ کی جانب سے سہیل خان اور ابرار احمد نے دو دو جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سندھ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی سندھ کی جانب سے سرفراز احمد نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 35 ناٹ آئوٹ اور عمیر یوسف نے 37 رنز بنائے، سینٹرل پنجاب کی جانب سے اسامہ میر نے تین، محمد علی نے دو جبکہ عامر امین قاسم اکرم اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم