مارنس لبوشین

مارنس لبوشین نے گیلمورگن کائونٹی سے معاہدے میں توسیع کرلی

آسڑیلیا کے مایہ ناز کرکٹر مارنس لبوشین نے انگلش کائونٹی گیلمورگن کے ساتھ اپنے معاہدے میں مزید دو سال کی توسیع کرلی ہے جس کے بعد اب وہ گیلمورگن کو 2024 کے سیزن کے اختتام تک دستیاب ہونگے، مارنس لبوشین جو اس وقت ٹیسٹ کرکٹ بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں نے گیلمورگن کی جانب سے چیمپئن شپ کے پانچ ابتدائی میچوں میں 41.88 کی اوسط سے 377 رنز بنائے ہیں جس میں ڈربی شائر کیخلاف ان کی 130 رنز کی اننگز شامل ہے ، لبوشین جو 2020 کا کائونٹی سیزن کورونا وبا کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے نے اس کے بعد 2021 اور 2022 کے سیزن میں گیلمورگن کی نمائندگی کی اور اب تک 21 فرسٹ کلاس میچوں میں 1719 رنز سکور کرچکے ہیں اس دوران انہوں نے چودہ ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے جس میں 508 رنز بنائے مارنس لبوشن جو لیگ سپنر بھی ہیں نے کائونٹی چیمپئن شپ میں اب تک 31 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان