مہذب دنیا میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجرم اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں- عمران خان

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنگ خطاب،چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مہذب دنیا میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجرم اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں۔ میرے اوپر الزامات ہیں آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ متنازع کر دیا ہے، میں کہتا ہوں جو بھی میرٹ پر ہو اسے تعینات کر دیں۔ نیشنل سیکیورٹی کے سب سے اہم آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے 4،5دن سے وزیراعظم ملک سے باہر گیا ہوا ہے،ن لیگ کے دور میں نوازشریف کے بیٹے بھاگ کر باہر گئے، نوازشریف کے بیٹوں نے لندن میں جو اربوں کی پراپرٹی خریدی وہ پیسے کہاں سے آئے ؟

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار این آراو کے بعد ملک واپس آیا،شہبازشریف کابیٹا سلمان شہباز بھی کرپشن کرنے کے بعد ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے،ملکی تقدیر کےفیصلے ملک سے باہر بیٹھ کرکیے جارہے ہیں،شہبازشریف نے ڈیلی میل پر کیس کیا،برطانیہ کی عدالتوں نے شہبازشریف کو جواب جمع کرانے کیلئے طلب کیا ہے،جب تک ملک میں انصاف نہیں ہو گا معاشرہ آزاد نہیں ہوسکتا،ملک ایشین ٹائیگرز نہیں بن سکتا، لاہور پیرس نہیں بن سکتا.

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ زرداری بھی ملک کا پیسہ اسی طرح چوری کرتا ہے، جب این آر او ملتا ہےتو واپس پاکستان آتے ہیں اور پھر ملک کو لوٹتے ہیں،ہمارے دور میں بھی عالمی اور کورونا کی وجہ سے مہنگائی تھی،سالوں بعد ہمارے انڈسٹری اوپر جارہی تھی،فیصل آباد میں 8 لاکھ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں،
ملک میں جو تماشے ہورہے ہیں اس کا کون ذمہ دار ہے ؟ہمارے دور میں گروتھ ریٹ 6 فیصد تک پہنچ گیا تھا،ہماری دولت میں اضافہ ہی نہیں ہورہا تو ملکی قرضے کیسے واپس ہونگے ؟چوروں کی حکومت کو ملک پر مسلط کردیا گیا،جو کچھ ارشد شریف کیساتھ ہوا قوم اس سے پریشان ہے،ہماری ایکسپورٹ نیچے جارہی ہے،قوم میں شعور آگیا ہے،جو قوم غلام ہوتی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،غلام قوم کی کبھی دنیا میں عزت نہیں ہوتی.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق