عمران خان توشہ خانہ

عمران خان توشہ خانہ سے چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کی عزت کو تار تار کیا ہے، عمران خان توشہ خانہ سے چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اس طرح سے تحفے بیچنے پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی چوری سے خان صاحب کی صداقت اور امانت کا لبادہ اتر گیا ہے، آن لائن تقریروں سے تحریکیں نہیں چلتیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے لانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، وہ بھی جان چکے ہیں کہ اب 12، 10 سو سے زیادہ لوگ بھی ان کے لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان توشہ خانہ سے چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، ان کی صادق اور امین کی رٹ اب ختم ہوجانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان گھڑی چوری کا معاملہ عدالت لیکر جانے کا کہہ رہے ہیں، ان کیلئے یہی راستہ بہتر ہوگا، سوشل میڈیا پر شور کرنا بند کریں۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک