نسیم شاہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ

نسیم شاہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ دستیاب نہیں ہونگے، نسیم شاہ جو کندھے میں تکلیف کے باعث ملتان ٹیسٹ سے آئوٹ ہو گئے تھے کے بارے میں اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ فاسٹ بائولر مکمل فٹ نہیں ہیں اور انہیں لاہور بھیجا جا رہا ہے جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کے کندھے کی تکلیف کا مزید جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ان کا ری ہیب شروع ہوگا پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے بدھ کے روز ملتان سے کراچی روانہ ہونگی ، پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے نسیم شاہ کے متبادل کھلاڑی کیلئے ابھی تک نہیں کہا ہے، پاکستان ٹیم میں اس وقت صرف محمد علی ہی سپیشلسٹ فاسٹ بائولر باقی بچے ہیں، شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہیں، حارث رئوف ٹانگ میں کھچائو کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز کے دوران بائولنگ کیلئے دستیاب نہیں تھے اور ملتان ٹیسٹ کیلئے انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا