دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ

بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کیا گیا، اسماویہ اقبال

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمن چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ آسڑیلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اور میں پرامید ہوں کہ ٹیم مثبت نتائج دیگی ان کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ ہم یہاں کامیابی سے ہمیں ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ہم نے سینئر کھلاڑیوں پر بھروسہ کیا ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ سینئر کھلاڑی اپنے تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کیلئے مثبت نتائج دینگی ، اسماویہ اقبال نے مزید کہا کہ ڈیانا بیگ، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن کی ٹیم سے واپسی سے ٹیم مضبوط ہو گی ، بائولنگ اٹیک بہتر ہو گیا ہے، انہوں نے کہاکہ سدرہ نواز کو دوسری وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کا مقصد منیبہ علی کو موقع دینا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دے سکیں۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی