فیفا ورلڈ کپ دوسرے سیمی فائنل

فیفا ورلڈ کپ، دوسرے سیمی میں فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کا ٹکرائو

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج دفاعی چیمپئن فرانس کا مقابلہ اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کردینے والی افریقی ٹیم مراکش کے ساتھ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ٹکرائو پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہوگا ،فرانس کی ٹیم جو اپنے اعزاز کے دفاع سے صرف دو کامیابیوں کے فاصلے پر اگر یہ کارنامہ سرانجام دے دیتی ہے تو وہ فیفا کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی ٹیم بن جائے گی جو اپنے اعزاز کا دفاع کریگی تاہم ابھی اس کے راستے میں مراکش اور ارجنٹائن حائل ہیں، فرانس کی ٹیم کے کپتان ہیوگو لوریس کا کہنا ہے کہ ہم قطعی طور پر مراکش کی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کر رہے ہیں مجھے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے، ان کا کہنا تھا کہ فرانس کی ٹیم جو بیلجیئم، سپین اور پرتگال جیسی ٹیموں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے مجھے یقین ہے کہ وہ سیمی فائنل میں بھی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل