پاکستان کپ بلوچستان کو شکست

پاکستان کپ ، خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی میں جاری پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بلوچستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، خیبرپختونخوا کی جیت میں اہم کردار کامران غلام کی شاندار سنچری کا رہا، یہ ان کے لسٹ اے کیریئر کی تیسری سنچری تھی، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بلوچستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے، بلوچستان کی جانب سے بسم اللہ خان 88 رنز کے ساتھ کے ساتھ آئوٹ رہے جبکہ عمران بٹ نے 76، حسیب اللہ نے 42 اور عماد بٹ نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، خیبرپختونخوا کی جانب سے احسان اللہ نے تین، محمد عمران نے دو جبکہ عمران خان سینئر اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، کامران غلام 123 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ وقار احمد نے 87 ، خوشدل شاہ نے 47 اور ریحان آفریدی نے 32 رنز سکور کئے، بلوچستان کی جانب سے خرم شہزاد اور عماد بٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کامران غلام کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا