میلبرن سٹارز کی شاندار جیت

بگ بیش لیگ، میلبرن سٹارز کی شاندار جیت

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز نے ہوبارٹ ہوریکینز کو 38 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ ہوریکینز نے ٹاس جیت کر پہلے میلبرن سٹارز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں جو کلارک کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا ڈالے، جو کلارک نے 66 گیندوں پر 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بیوویبسٹر نے چوبیس جبکہ تھامس راجرز نے بیس رنز بنائے، ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے ریلی میرڈیٹھ نے دو جبکہ پیٹرک ڈولے اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ہوبارٹ ہوریکینز بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنا پائے اور میچ 38 رنز کے فرق سے ہار گئی، ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے میتھیو ویڈ 35، ٹم ڈیوڈ 24 رنز بنا پائے، شاداب خان صرف سات سکور کرنے میں کامیاب ہوسکے، میلبرن سٹارز کی جانب سے لیوک ووڈ اور ایڈم زمپا نے تین تین، نتھن کولٹیر نائل نے دو جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میلبرن سٹارز کی جو کلارک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل