چٹا گرام ٹیسٹ

چٹا گرام ٹیسٹ، بنگلہ دیش بھارت کیخلاف مشکلات کا شکار

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چٹا گرام میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش کی ٹیم نے جیت کیلئے درکار 513 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کیلئے مزید 471 رنز درکار ہیں، وکٹ پر ذاکر حسن سترہ اور نجم الحسین شانتو 25 رنز کے ساتھ موجود تھے، یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں بھارت کی جانب سے بنائے گئے 404 رنز کے جواب میں صرف 150 رنز پر آئوٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی تاہم بھارت کی ٹیم نے فالو آن نہیں کیا اور دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 513 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا