قبل از وقت انتخابات

موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی کساد بازاری نے دہائیوں کی ترقی کو شدید متاثر کیا، غریب ممالک متاثر ہوئے موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
امریکا میں جی 77 وزارت کانفرنس سے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، عالمی کساد بازاری نے دہائیوں کی ترقی کو شدید متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کو معاشی چیلنجز کاسامنا ہے، موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ کم از کم 100 ممالک اقتصادی بحران کا شکار ہیں، ترقی ترقی پذیر مملاک میں کروڑوں لوگ بھوک افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان کو جی 77 وزارت خارجہ کااجالس چیئر کرنےکاموقع دینے پر شکار گزارہیں۔

مزید پڑھیں:  24 مئی مارخور کا عالمی دن، اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر لی