کراچی ٹیسٹ پاکستان کے 117 رنز

کراچی ٹیسٹ، کھانے کے وقفے پر پاکستان کے 117 رنز پر 3 کھلاڑی آئوٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا لئے ہیں، کھانے کے وقفے سے چند لمحے قبل اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی 45 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، کھانے کے وقفے پر بابر اعظم 30 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے، قبل ازیں پاکستان کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، پاکستان کی جانب سے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے آٹھ، شان مسعود نے 30 اور اظہر علی نے 45 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں اور انجری کا شکار امام الحق کے ساتھ ساتھ محمد نواز، زاہد محمود اور محمد علی کو بھی باہر بٹھا دیا گیا۔ان کی جگہ فائنل الیون میں شان مسعود، اظہر علی، نعمان علی اور محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔وسیم جونیئر نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے اور وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 253ویں کرکٹر ہیں، انہیں آخری میچ کھینے والے تجربہ کار بلے باز اظہر علی نے ٹیسٹ کیپ دی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات