اسمبلیوں کی متوقع تحلیل

اسمبلیوں کی متوقع تحلیل، وزیرداخلہ راناثنااللہ کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی کی متوقع تحلیل کے عمران خان کے اعلان پر وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

وزیرداخلہ راناثناءاللہ خاں نے عمران خان کی اسمبلیوں کے تحلیل کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ عمران نیازی اور پرویزالہی کا مقابلہ آپس میں ہے، دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے، عمران خان کے کہنے پرجس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟۔
اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے، فتنہ، فساد اور انتشار صرف پاکستان کی معیشت کا نقصان کررہا ہے۔

راناثنااللہ عمران خان کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے، الیکشن ہوبھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہوگی، پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی

وفاقی وزیرداخلہ راناثںاللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ معیشت کی تباہی اور سیاسی عدم استحکام کے لئے دی گئی ہے۔