چٹاگرام ٹیسٹ

چٹاگرام ٹیسٹ، بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 241 ، بھارت کو 4 وکٹیں درکار

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چٹاگرام میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش کی ٹیم نے جیت کیلئے درکار 513 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لئے ہیں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے اب بھی مزید 241 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چار وکٹیں باقی ہیں، بنگلہ دیش نے میچ کے چوتھے روز اپنی نامکمل دوسری اننگز 42 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا اور اس کو پہلا نقصان 124 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اس کی چھ وکٹیں پویلین لوٹ چکی تھیں بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر حسین نے 100، نجم الحسن شانتو نے 67 رنز بنائے، جس وقت چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو کپتان شکیب الحسن 40 اور مہدی حسن میراز نو رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، بھارت کی جانب سے اکسر پٹیل نے تین جبکہ امیش یادیو ، ایشون اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی