برسبین ٹیسٹ

برسبین ٹیسٹ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 152 پر ڈھیر، آسڑیلیا میں مشکلات کا شکار

آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برسبین میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 152 رنز پر آئوٹ ہو گئی جبکہ آسڑیلیا کی ٹیم پہلے روز کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لئے تھے اور اسے پہلے اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 7 رنز درکار ہیں، جس وقت پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو ٹریوس ہیڈ 78 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قبل ازیں آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ ہو گئی اور پوری ٹیم 152 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرینی 64 اور بائوما 38 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور نتھن لیون نے تین تین جبکہ پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم بھی جنوبی افریقہ کی بائولنگ لائن کے سامنے بے بس رہی اور اس کی پہلی تین وکٹیں صرف 27 کے سکور پر گر گئیں تاہم اس کے بعد سٹیون سمتھ نے 36 اور ٹریوس ہیڈ نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کچھ سہارا دیا، آسڑیلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر صفر، عثمان خواجہ گیارہ، مارنس لبوشین گیارہ رنز بنا سکے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور انریچ نورٹیج نے دو دو جبکہ مارکو جینسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا