پاکستان کپ، خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 36 رنز سے شکست دیدی

کراچی میں جاری پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت سدرن پنجاب کی ٹیم کو 36 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز سکور کئے، خیبرپختونخوا کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 107 ، محمد حارث نے 38، عادل امین نے 30 اور وقار احمد نے 30 رنز بنائے، سدرن پنجاب کی جانب سے محمد اسماعیل نے تین، فیصل اکرم نے دو جبکہ سمین گل اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 45 اوورز میں 229 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 36 رنز سے ہار گئی، سدرن پنجاب کی جانب سے زین عباس نے 86، محمد شہزاد نے 40، عرفان منہاس نے 34 رنز سکور کئے، خیبرپختونخوا کی جانب سے ارشد اقبال نے چار، محمد عامر خان نے تین، احسان اللہ نے دو جبکہ خوشدل شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی، خیبرپختونخوا کے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات