اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر عمران خان کا رد عمل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔
ویب ڈیسک: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کر کے پھر ثابت کر دیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی ’بی‘ ٹیم ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی