کراچی کوروناکی 2 نئی اقسام

کراچی،کوروناکی 2 نئی اقسام کے 6 کیسزکی تصدیق

ویب ڈیسک : خلیجی ملک سے پشاور آنے والے ایک مسافر کا ٹیسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی میں کورونا وائرس کی 2 نئی قسم کے 6 کیسز کی تصدیق کے بعد تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں ماسک کو لازمی قرار دینے، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر، بازاروں وغیرہ کے لئے نئے اقدامات کرنے کے حوالہ سے اہم ترین اجلاس بھی محکمہ صحت کا آج ہو گا۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق بیرون ممالک باالخصوص مذکورہ نئے وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک سے آنے والے مریضوں کی خصوصی نگرانی شروع کی گئی ہے۔ کراچی میں چھ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ذرائع نے بتایا ہے وفاقی سطح پر بھی اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے محکمہ صحت کے حکام بھی شرکت کریںگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے بھی چاروں صوبوں کے حکام بریفنگ دیںگے۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی