انگلینڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

انگلینڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں ایلس کیپسے کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ، ایلس کی دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی تاہم کوچ کا کہنا ہے کہ ہم ایلس کو ٹیم میں واپسی کا ہر طرح کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایلس ٹاپ آرڈر میں ہماری بہترین بیٹر ہے، سلیکٹر نے ٹیم میں کیٹ کراس کو بھی طلب کرلیا ہے کیٹ کراس نے انگلینڈ کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2019 میں کھیلا تھا، اعلان کردہ انگلش ویمن سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، ہیتھر نائٹ (کپتان)، لورن بیل، مایا بوچر، کیتھرین برنٹ، ایلس کیپسے، کیٹ کراس، فریا ڈیوس، چارلی ڈین، صوفیہ ڈنکلے، صوفیہ ایلسٹون، سارہ گیلن، ایمی جانز، ناٹ سسیئور لورن ونڈ فیلڈ ہل، ڈینی واٹ۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل